ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

عمران خان کا 14 مئی تک جلسے کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور کے لکشمی چوک میٹرو اسٹیشن پر ریلی کے شرکاء سے اختتامی خطاب میں عمران خان نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہاہے کہ قوم ریلی میں شرکت ضرور کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پرواہ نہیں، قوم کا نقصان ہورہا ہے ان کو پرواہ نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے سب لوگ نکل رہے ہیں، ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آئین کہتا ہے اسمبلی تحلیل ہوتی تو 90 دن میں الیکشن ہونا ہوتا ہے، اس پر تمام وکلاء اور ججز متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تو اسمبلیاں تحلیل ہوئیں ہمیں الیکشن نہیں دیے جا رہے، نگران حکومت وفاق اور الیکشن کمیشن سے مل کر الیکشن نہیں ہونے دے رہی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس نے کہا ان کے ساتھ مذاکرات کرو، ہم ان کے ساتھ مذاکرات کرنا شروع ہو گئے۔

عمران خان کی تباہ کی ہوئی معیشت شہباز شریف اور اسحاق ڈار ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں اور امید ہے جلد پاکستان کو معاشی بحران سے نکال لیں گے، رہنما ن لیگ

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہر قسم کا بہانہ بنایا گیا، کہا گیا پیسے نہیں ہیں، ان کی صرف ایک کوشش تھی الیکشن کو کسی طرح روکا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جو نظر آرہا ہے کہ یہ کریں گے، میں کہنا چاہتا ہوں ساری قوم اس چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین کہتا ہے اللّٰہ کی حاکمیت کے بعد عوام کی حاکمیت ہے، اس وقت ملک مہنگائی کی دلدل میں پھنسا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ کرپٹ حکومت آئی ہے، ملک کا پیسہ آدھا رہ گیا، پوری دنیا میں پاکستان کی تذلیل ہو رہی ہے، بلاول بھٹو ہندوستان گیا بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی تذلیل کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، عوامی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں۔

زمان پارک سے لکشمی چوک تک نکالی گئی ریلی کے اختتام پر عمران خان اپنی رہائشگاہ کےلیے روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل ریلی کے آغاز کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں اپنی ریلی شروع کررہا ہوں، قوم ریلی میں شرکت ضرور کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ آپ جہاں بھی ہیں، ریلی میں شرکت ضرور کریں، آپ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کےلیے گھروں سے باہر نکلیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو ملک کا آئین ختم ہوجائے گا۔

دوسری طرف اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی زیرو پوائنٹ سے ایف 8 پہنچ گئی، جو ایف 9 پارک کی جانب رواں دوراں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.