ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس، وفاق کی فل کورٹ بنانے کی استدعا

وفاق نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا کردی۔

وفاق نے فل کورٹ تشکیل دینے کی متفرق درخواستیں دائر کیں، جن میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے معاملہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کے اختیار کا ہے۔

صدر مملکت نے اس ایکٹ کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔

درخواست میں مزید کہاگیا کہ عدالت کے روبرو معاملہ عدلیہ کی آزادی کا ہے، عدالت کے سامنے معاملہ اداروں کی اختیارات کی تقسیم کے آئینی نقطے کا بھی ہے۔

وفاق نے متفرق درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ قانون کے خلاف درخواستیں اہم نوعیت کا آئینی معاملہ ہے، ماضی میں آئینی نوعیت کے ایسے مقدمات کےلیے فل کورٹ بینچ بنائےگئے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مقدمے میں بھی آئینی نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے، سپریم کورٹ کے تمام ججز پر وفاق کا اعتبار ہے، استدعا کرتے ہیں سپریم کورٹ مقدمے میں سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.