ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلاف قانون قرار

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلاف قانون قرار دے دیئے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ نیب کیسز تحقیقات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، حالیہ نیب ترمیم سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ابتدائی ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نینیب کے 2 کال اپ نوٹسز خلاف قانون قرار دے دیئے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان اور اہلیہ کو بھیجے گئے قانونی نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں، نیب تمام تقاضے پورے کر کے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے  صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں، کوئی ملزم ہے تو اس کو الزامات بتانے ہیں تا کہ وہ اپنا دفاع پیش کر سکے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے 17 فروری اور 16 مارچ کو جاری کئے گئے نیب طلبی کے نوٹسز کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.