ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

عمران خان کا 14 مئی کو الیکشن نہ کرانے پر احتجاج کا اعلان

protest

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئین اور سپریم کورٹ کی حمایت میں پی ٹی آئی نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں جبکہ عمران خان نے لاہور میں ریلی کی قیادت کی۔ اس دوران انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، مقررہ تاریخ پر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کی ریلیاں

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے، ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پروا نہیں، قوم کا نقصان ہو رہا ہے ان (پی ڈی ایم حکومت) کو پروا نہیں۔

ریلی کیلیے روانہ ہونے سے قبل عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب آئین ختم ہوتا ہے تو ملک کا مستقبل ختم ہو جاتا ہے، ملک کی خاطر آپ نے باہر نکلنا ہے اور بتانا ہے کہ آپ چیف جسٹس اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریلیوں میں پی ٹی آئی کارکنوںنے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیے اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکا نے عدلیہ کے حق میں نعرے بازی جبکہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

You might also like

Comments are closed.