اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری اسکیم کا 8 ہزار عازمین کے لیے ملنے والا کوٹہ واپس کر دیا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔ 

حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے حج کے سبب پاکستانیوں نے درخواستیں کم جمع کرائیں، حج کوٹہ کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.