متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت پورے سندھ میں حلقہ بندیوں کا مقدمہ عرصہ دراز سے لڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی نے ہماری درخواست کی کاپی پیسٹ کی اور عدالت میں گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ درست حلقہ بندیاں نہ ہوں تو انتخابات بھی شفاف نہیں ہوسکتے، سندھ حکومت خود قانون سازی کر رہی ہے جو ان کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات ہونے چاہئیں، مگر صحیح حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے متعلق عمران خان کے مؤقف سے ہمیں سروکار نہیں، ہم چیف الیکشن کمشنر کو ایماندار آدمی سمجھتے ہیں۔
فروغ نسیم نے مزید کہا کہ حامد خان اور فواد چوہدری نے اس بارے میں بات کی تھی، حامد خان قابل اعتماد آدمی ہیں اور فواد میرے دوست ہیں۔
Comments are closed.