جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے۔

اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور کی آڈیو بھی سامنے آگئی۔

قاضی انور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میری فہرست پر من وعن عمل کا کہا تھا، بیرسٹر گوہر 3 دنوں سے میرا فون نہیں اٹھا رہے، سنا ہے وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔

اسلام آباد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے لیول…

انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود کہا تھا کہ ٹکٹ وکلاء کو دیے جائیں گے، پارٹی ٹکٹ سابق اراکین اسمبلی کو دینا چاہ رہی ہے۔

قاضی انور کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں آئی ایل ایف کی ہیں، ٹکٹ آئی ایل ایف ممبرز کو ہی ملنے چاہئیں، ان کے حق کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.