جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ایس ایل کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران موسم کافی حد تک خوشگوار ہو جائے گا۔

 چوہدری اسلم نے بتایا ہے کہ فروری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھوپ بھی نکلے گی، شائقین خوبصورت موسم میں میچ انجوائے کر سکیں گے، اگلے ماہ میں بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ فروری میں درجہ حرارت بہتر ہونے سے دھند کافی حد تک کم ہو جائے گی اور فضا میں آلودگی کافی حد تک کم ہو چکی ہو گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ پھر بھی ماسک لگا کر اسٹیڈیم آئیں، یہ ان کے لیے بہتر ہے، فروری میں فوگ ختم ہو جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.