جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ابھی تو جوان ہوں، سیاست سے کنارہ کشی کیسے اختیار کر سکتا ہوں؟ منظور وسان

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ابھی تو میں خود جوان ہوں، سیاست سے کنارہ کشی کیسے اختیار کر سکتا ہوں۔

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوٹ ڈیجی کی آبائی نشست پر بیٹے ہالار وسان کو نامزد کیا ہے۔

منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے کنگری کی صوبائی اور خیر پور کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

و زیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے ملکی سیاست سے متعلق نئی پیشگوئیاں کردیں۔

واضح رہے کہ منظور وسان کے بیٹے ہالار وسان کو حلقہ پی ایس 27 کوٹ ڈیجی سے پارٹی ٹکٹ ملا ہے۔

پی ایس 31 کنگری سے پیپلزپارٹی کی جانب سے منظور وسان اور بچل شاہ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے حلقہ پی ایس 31 پر کسی بھی امیدوار کو تاحال پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.