جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، لڑکی کافی شاپ سے کود گئی

لاہور میں ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا جبکہ ایک لڑکی کافی شاپ کی بالائی منزل سے کود گئی۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں رشتے سے انکار پر خاتون اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رشتے سے انکار پر اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گرنے سے اسکول ٹیچر عائشہ کا چہرہ جھلس گیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم تیزاب سے متاثرہ عائشہ کو پسند کرتا تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عائشہ نے رشتے سے انکار کر دیا تھا جس پرملزم عمر نے رنج اور طیش میں آکر عائشہ پر تیزاب پھینک دیا۔

دوسری جانب ڈیفنس لاہور کے علاقے بی میں واقع کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی ۔

لڑکی نیچے کھڑی گاڑی پر جا گری، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چھلانگ لگانے والی لڑکی کا نام علینا ہے جوڈپریشن کی مریضہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.