پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیگل ٹیم نے حسان نیازی کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حسان نیازی کی بازیابی سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
تفتیشی افسر کی جانب سے حسان نیازی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
حسان نیازی سے متعلق فیصلے کے بعدعدالت میں پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی۔
معزز جج کی جانب سے فیصلے سناتے ہی عدالت میں پی ٹی آئی وکلا نے بھی کینگرو کورٹ کے نعرے لگائے۔
Comments are closed.