جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی قیادت نے کس طرح کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دیا تھا؟

9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت مکمل لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے، لیکن 9 مئی کو عمران خان کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دے رہے تھے اور ان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے بیانات بھی سامنے آئے تھے۔ 

عمران خان 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کے ملوث ہونے سے مسلسل انکار کر رہے ہیں، لیکن گرفتاری سے صرف چند گھنٹے پہلے عمران خان نے جو ویڈیو بیان جاری کیا اس میں دھمکی دی کہ اگر قوم پھٹ گئی تو آپ لوگ چھپتے پھریں گے۔

12 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر بھی عمران خان نے گرفتاری کے بعد ہنگاموں کو عوامی ردعمل کا نام دیا تھا۔

تاہم جب حکومت اور پاک فوج کا سخت رد عمل آیا تو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوٹرن لیا اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کو منظم سازش قرار دے دیا۔

عمران خان نے تو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا ملبہ تخریب کاروں پر ڈال دیا لیکن پی ٹی آئی قیادت کے سامنے آئے بیانات میں کارکنوں کو باقاعدہ حملے کی ترغیب دینے کا انکشاف ہوا۔

پی ٹی آئی قیادت کی مبینہ آڈیو کالز بھی سامنے آئیں جن سے پتہ چلا کہ جلاؤ گھیراؤ کی منصوبہ بندی کس سطح تک کی گئی اور احکامات کہاں سے آتے رہے۔

بڑی تعداد میں گرفتاری کے بعد کئی شرپسندوں نے اعتراف کیا کہ انہیں احکامات پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.