جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

نیشنل گیمز میں آرمی کی شوٹر کشمالہ طلعت کا نیا قومی ریکارڈ

نیشنل گیمز میں آرمی کی شوٹر کشمالہ طلعت نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا۔

کشمالہ طلعت نے یہ ریکارڈ خواتین کی 25 میٹر پسٹل کیٹگری میں بنایا۔

کشمالہ طلعت نے مقابلوں میں 582 اسکور بنا کر 571 کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیشنل گیمز شوٹنگ میں آج چاروں گولڈ میڈلز ایونٹ میں آرمی کے شوٹرز چھائے رہے، خواتین کی 25 میٹر پسٹل میں آرمی کی کشمالہ طلعت نے گولڈ میڈل جیتا۔

نیوی کی رسام گل نے اس ایونٹ میں سلور اور نیوی کی مہوش فرحان نے برانز میڈل جیتا۔

خواتین 25 میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور اور واپڈا نے برانز جیتا۔

مردوں کے 50 میٹر پسٹل ایونٹ میں آرمی کے اظہر عباس نے گولڈ میڈل جیتا۔

مینز 50 میٹر پسٹل ٹیم میں بھی آرمی نے گولڈ میڈل، نیوی نے سلور اور ایئرفورس نے برانز جیتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.