جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

ملکی زر مبادلہ ذخائر 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

ملکی زر مبادلہ ذخائر 12 مئی تک 9.93 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.15 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.31 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.86 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.62 ارب ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.