جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

نیشنل گیمز شوٹنگ؛ آرمی نے مزید 4 گولڈ میڈلز جیت لیے

نیشنل گیمز شوٹنگ میں آرمی نے مزید 4 گولڈ میڈلز جیت کر نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آج چاروں گولڈ میڈلز ایونٹ میں آرمی کے شوٹرز چھائے رہے، خواتین کی 25 میٹر پسٹل میں آرمی کی کشمالہ طلعت نے گولڈ میڈل جیتا۔

نیوی کی رسام گل نے اس ایونٹ میں سلور اور نیوی کی مہوش فرحان نے برانز میڈل جیتا۔

خواتین 25 میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور اور واپڈا نے برانز جیتا۔

مردوں کے 50 میٹر پسٹل ایونٹ میں آرمی کے اظہر عباس نے گولڈ میڈل جیتا۔

مینز 50 میٹر پسٹل ٹیم میں بھی آرمی نے گولڈ میڈل، نیوی نے سلور اور ایئرفورس نے برانز جیتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.