پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے باغی اراکین اسمبلی کا جو گروپ نظر آرہا ہے وہ اس سے بہت بڑا ہے، الیکشن کا اعلان ہونے دیں پھر تماشا دیکھیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہانہ تو جہانگیر ترین گروپ کا ہے ان کے اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔
مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اراکین ہم سے بھی رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ نہیں ڈھونا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شریف خاندان میں تقسیم کی باتیں بچپن سے سن رہی ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوام کو فقیروں کی طرح چینی دی جارہی ہے، بنی گالا اور وزرا کے گھروں میں کیا اس طرح چینی جاتی ہے۔
مریم نواز نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پر کہا کہ آپس میں گندے کپڑے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی، عمران خان کے جانے سے تبدیلی آئے گی۔
Comments are closed.