بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی اراکین منحرف ممبر کریم بخش کو ساتھ لے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی اپنے منحرف ممبر کریم بخش کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ اسمبلی کے باہر سے خرم شیر زمان اور راجہ اظہر ناراض رکن پی ٹی آئی کریم بخش کو گاڑی میں ساتھ لے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کریم بخش بھاگتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے منحرف ساتھیوں پر ایوان میں حملہ کیا گیا ہے۔

اس دوران جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کی اسمبلی کے سیکیورٹی گارڈز سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے منحرف ساتھیوں پر ایوان میں حملہ کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسلم ابڑو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوروں کو ووٹ نہیں دوں گا، پارٹی کے ساتھ ہوں لیکن ان کو ووٹ نہیں دوں گا۔

تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز کی آمد پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے باغی اراکین کی پٹائی بھی لگائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.