بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 806 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔

100 انڈیکس 806 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 542 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 892 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح پر 46 ہزار 628 رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 850 روپے ہے۔

شیئرز بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار بندش پر 117 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 924 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.