بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 میں مہنگا ترین اوور اور زیادہ مار پڑنے والا بولر سامنے آگیا۔

پی ایس ایل 6 کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی بولر ڈینئل کرسٹین نے مہنگا ترین اوور کرانے کا اعزاز اپنے نام درج کرالیا ہے۔

پشاور زلمی کے خلاف بولنگ کے لیے اترنے والے ڈینئل کرسٹین نے آج 3 اوور کرائے، جن میں سے ایک اوور میں انہوں نے 32 رنز دیے اور پی ایس ایل کے مہنگا ترین بولر بن گئے۔

ڈینیل کرسٹین نے پشاور زلمی کے خلاف 20 واں اوور کرایا اور اس میں وہ 32رنز دے کر مہنگے ترین بولر بن گئے۔

کراچی کنگز کے اس بولر کو پشاور زلمی کی اننگز کے آخری اوورز میں 2 چھکے اور 3 چوکے لگے جبکہ انہوں نے ایک وائیڈ بال پر 5 رنز بھی دیے۔

ڈینیل کرسٹین کا اس اوور میں پشاور زلمی کے عماد بٹ سے سامنا ہوگیا، جنہوں نے7 گیندوں پر 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ڈینئل کرسٹین سے قبل پی ایس ایل کے اسی ایڈیشن میں کراچی کنگز کے عامر یامین نے ایک اوور میں 29 رنز دیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.