پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی، محمد حارث نے سب سے زیادہ 79 اور بھنوکا راجاپکسا نے 41 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بابر اعظم کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے بھنوکا راجاپکسا، ٹام کوہلر کیڈمور، جمی نیشم اور مجیب الرحمٰن کو غیرملکی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے غیرملکی کھلاڑیوں میں سے ایلکس ہیلز، رحمان اللّٰہ گرباز، کولن منرو اور فضل حق فاروق کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
Comments are closed.