پاکستان سپر لیگ کا 12واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
اس سیزن میں دونوں ٹیمیں 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچ جیتے اور ایک میں اسے شکست ہوئی جبکہ کوئٹہ اب تک ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھنےسے محروم ہے۔
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، کراچی کنگز تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا۔
Comments are closed.