بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایل پی جی فی کلو 18 روپے 83 پیسے مہنگی

ایل پی جی فی کلو 18 روپے 83 پیسے مہنگی ہوگئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

قیمت بڑھنے کے بعد ایل پی جی فی کلو 160 روپے 13 پیسے کی ہوگئی۔ جون میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 141 روپے 28 پیسے تھی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا ہوگیا۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ 15دن کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرول 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.