قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس بھی شاہین شاہ آفریدی کے بابر اعظم کو اؔؤٹ کرنے اور پھر گلے لگانے کے دلکش منظر سے لطف اندوز ہوئے بنا نہ رہ سکے۔
وقار یونس نے پی ایس ایل کے کانٹے دار میچوں کے دوران ایسے ہی جذباتی اور نوک جھوک کے لمحات کا تذکرہ اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے نمبر ون بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔
وقار یونس نے ساتھ لکھا کہ ’مجھے اس سے بہتر تصویر دکھادیں، ایسے لمحات پی ایس ایل کی جان ہیں۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کو کرکٹ کا اسپرٹ قائم رکھنے کا پورا پورا کریڈٹ جاتا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران ایک منظر دیکھنے میں آیا کہ جب قومی ٹیم کے بہترین بولر اور قومی ٹیم کے کپتان کے مابین مقابلہ ہوا۔
شاہین شاہ آفریدی کا بابر اعظم کو آؤٹ کر کے گلے لگانے اور معذرت کرنے کے خوبصورت منظر کو جہاں شائقین کرکٹ میچ کا بہترین لمحہ قرار دے رہے تھے تو وہیں ان میں اب وقار یونس بھی شامل ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.