پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچز ملتوی ہونے پر ہاکی اولمپیئنز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی ہونے پر ہاکی اولمپیئنز کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔
اولمپیئن منظور جونیئر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کا ملتوی ہونا کھیلوں کے لیے اچھا نہیں لیکن موجودہ صورتحال میں کھلاڑیوں کی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ ایک درست فیصلہ ہے۔
اولمپیئن حسن سردار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا ملتوی ہونا افسوسناک خبر ہے، کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی صورتحال میں بہت خیال رکھنا چاہیے تھا۔
اولمپیئن توقیر ڈار نے کہا کہ این سی او سی کو معاملات خود دیکھنے چاہیے تھے، اسے ٹاسک فورس تشکیل دینی چاہیے تھی۔
ادھر سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا ملتوی ہونا بدقسمتی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے سے دوسرے کھیلوں کو بھی نقصان ہوگا۔
Comments are closed.