پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بابر اعظم کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے بھنوکا راجاپکسا، ٹام کوہلر کیڈمور، جمی نیشم اور مجیب الرحمٰن کو غیرملکی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے غیرملکی کھلاڑیوں میں سے ایلکس ہیلز، رحمان اللّٰہ گرباز، کولن منرو اور فضل حق فاروق کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
Comments are closed.