پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کا راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا۔
پیپلز پارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر ذوالفقار بھٹو شہید کے یوم شہادت کا مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی پی نے مرکزی و صوبائی قائدین سے مشاورت کے بعد بھٹو شہید کے یوم شہادت کا مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پارٹی کی جانب سے کارکنان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ضلعی سطح پر کورونا وائرس کی ایس او پیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے فیصلہ کرنے کے لیے آج پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا۔
Comments are closed.