اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

پیپلز پارٹی نے کراچی میں 14 برس میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، وقار مہدی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق 14 برس میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔

 اسٹار گیٹ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو اپنے مفاد کے لیے کراچی یاد آتا ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ آج مختلف سیاسی جماعتیں کراچی کے لیے بات کرتی ہیں، ریلی میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیا کراچی کس کا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ جس شارع فیصل پر ہم موجود ہیں یہ بھی پیپلز پارٹی نے بنوائی ہے، 15 جنوری کو عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.