جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

پیٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے جاری کیے گئے اپنے اعلامیے میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہو رہی ہیں اس لیے وزیروں کی تعداد میں کمی کر کے ریلیف دیا جائے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 8 ماہ میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔

دوسری جانب حکومت نے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو چکا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 169 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 10 روپے کمی کے بعد 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.