جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 1 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 1 لاکھ 47 ہزار 376 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 1 ہزار 782 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.