جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

سفارتخانوں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل گرتی جا رہی ہے، وزیر خارجہ کے دوروں پر پونے دو ارب روپے خرچ کیے گئے، سفارتخانوں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ معاشی صورتحال کا براہ راست تعلق سیاسی صورتحال سے ہے، حکومت کا ہر شخص اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گیا ہے، انہیں لگتا ہے اپنی گھڑی بیچنا اور ہیلی کاپٹر استعمال کرنا جرم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں اور 11 سو ارب روپے چھوڑے جا رہے ہیں، دو فنانس منسٹرز کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے، غیر سنجیدہ حکومت ہے، دورے کرلیں، آتا جاتا کچھ نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کل اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ملک میں استحکام کیلئے انتخابات ہی واحد حل ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل سے سیاسی عمل آگے بڑھے گا۔

بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے تمام کیسز جن میں 1100 ارب روپے چھوڑے گئے اس کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انہوں نے کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات بنائے مگر ناکام ہوئے،  مضحکہ خيز اسکینڈل سامنے لائے جا رہےہيں اور الزامات لگائے جا رہے ہيں، جتنی آڈیوز آ رہی ہیں سب کٹ پیسٹ ہیں، کسی کو بیک گراؤنڈ معلوم نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جو سمجھتے ہیں ان آڈیوز سے عمران خان کو نقصان ہوگا وہ خیالوں کی دنیا سے باہر آجائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.