جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ،ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو سابقہ حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نوجوانوں کےلیے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے پیکیج کی تیاری کےلیے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.