جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

رجنی کانت اور اے آر رحمان کی بچوں کے ہمراہ طیارے میں خوبصورت تصویر

اے آر رحمان اور رجنی کانت کو آندھرا پردیش کی درگاہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تب سے ہی دونوں شخصیات ہیڈلائنز میں چھائی ہوئی ہیں۔

اب اے آر رحمان کے صاحبزادے آے آر امین نے چند تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ، ان کے موسیقار والد، سپر اسٹار رجنی کانت اور ان کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت ایک طیارے میں محوِ سفر ہیں۔

A post shared by “A.R.Ameen” (@arrameen)

تصاویر میں اے آر رحمان کی کھینچی گئی سیلفیز میں سب کو نہایت خوش دیکھا گیا۔

چند روز قبل ایک مداح نے رجنی کانت اور اے آر رحمان کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک درگاہ میں داخل ہو رہے تھے اور وہاں موجود معتقدین انہیں پھولوں کے ہار پہنا رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.