جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔

شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 121 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 301 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 306 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ  آج بلند ترین سطح 41 ہزار 393 رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 13 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 4 ارب 16 کروڑ روپے رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھی ہے۔

کاروبار اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 564 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.