پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.