پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

پیوٹن اور اردوان میں ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین روس قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ 

ماسکو سے کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں صدور نے یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی۔ 

روسی صدارتی محل کریملن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ترکیہ کے شام سے تعلقات معمول پر لانے سے متعلق بھی بات ہوئی۔ 

روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی ترسیل پر تنقید کی۔

کریملن کے مطابق صدرپیوٹن نے یوکرین کی تباہ کن پالیسیوں سے بھی ترک صدر کو آگاہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.