سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال میں اداروں اور سیاستدانوں کے ہاتھ مروڑے گئے۔
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے معیشت اور ملک کی تہذیب کو تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی بقا کے لیے تحریک چلائی اور تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔
سربراہ جمیعت علماء اسلام نے کہا کہ ملک کا آئین امریکہ اور مغربی ممالک کے نشانے پر ہے، ہماری جدوجہد اپنے نظریے، عقیدے اور نصب العین کی بقا کے لیے ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا ضروری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا اور معیشت کو مشکلات میں ڈالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھتے رہے کہ جو منہ میں آئے گا بولتے رہیں گے، اب دیکھتا ہوں عمران خان کیسے کچھ کرتے ہیں۔
Comments are closed.