بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن آج ہوں گے

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان آج سجے گا۔ ووٹرز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ کے عوام آج اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کریں گے۔

سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع خیرپور، سکھر اور گھوٹکی، شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع شہید بے نظیرآباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے عوام بھی ووٹ ڈالیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ مختلف ڈویژن سے ایک ہزار ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 20 پولیس افسران کو صوبے کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی کے خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوش گوار صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے فوج اور رینجرز کے اہل کار تمام حلقوں میں گشت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.