hookup Birmingham homemade hookup instant sex hookup sites hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیرپور میں گدھا گاڑی چلانے والے کی بیٹی الیکشن میں کامیاب

سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپور سے گدھا گاڑی چلانے والے کی بیٹی نے بطور آزاد امیدوار الیکشن جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروین شیخ ولد غلام شاہ شیخ نے میونسپل کمیٹی خیرپور کے وارڈ 1 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار منٹھار شیخ کو شکست دی ہے۔

منٹھار شیخ کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ جیلانی نے نامزد کیا تھا۔

بلدیاتی انتخاباب میں پروین شیخ نے 430 ووٹ حاصل کیے۔

دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پروین شیخ نے کہا کہ میں الیکشن جیتنے کے لیے پراعتماد ہوں، حالانکہ میرے والد سیاسی مسائل کی وجہ سے میرے خلاف ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ضلع کونسل گھوٹکی میں اب تک جی ڈی اے کو سبقت حاصل ہے۔

گھوٹکی میں ضلع کونسل کی 66 میں سے 14 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے 11 نشستیں جی ڈی اے نے جیت لی ہیں۔

ضلع کونسل کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے جیکب آباد، کشمور، شہید بے نظیر آباد یعنی نواب شاہ اور عمر کوٹ میں فیصلہ کن اکثریت حاصل کرلی ہے۔

اس کے علاوہ سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص اور تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کو اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.