بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ آج پنڈی میں لگے گا

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ آج سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے۔

18 رُکنی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اظہر علی، شان مسعود اور محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیت کے سبب کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

رپورٹس کے مطابق تینوں کرکٹرز سری لنکا روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کو لاہور میں جوائن کریں گے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں صبح 9 سے ایک بجے تک پریکٹس سیشن رکھا گیا ہے، 27 اور 28 جون کو ٹیسٹ میچز کی پریکٹس کے لئے دو روزہ سیناریو بیسڈ میچ شیڈول کیا گیا ہے جبکہ 29 جون کو آرام کا دن ہے۔

رپورٹس کے مطابق 30 جون اور یکم جولائی کو دوبارہ سیناریو بیسڈ میچز کھیلے جائیں گے، کیمپ 2 جولائی تک شیڈولڈ ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 16 جولائی سے کھیلی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.