بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار پارٹی نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں: طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پارٹی کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں۔

یہ بات رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں اسحاق ڈار نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالا تھا۔

اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد…

گزشتہ روز ایک بیان میں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اگر وطن واپس آ رہے ہیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں۔

سابق وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے، وطن واپسی ان کا حق ہے، وہ جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا تھا کہ عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آ کر نمٹ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.