بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا: لمپی اسکن سے ہلاک مویشیوں کی تعداد 257 ہوگئی

صوبہ خیبر پختونخوا میں لمپی اسکن سے ہلاک مویشیوں کی تعداد257 ہوگئی، سب سے زیادہ ڈیرہ اسماعیل خان میں31 مویشی ہلاک ہوئے۔

محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق پشاور میں 25 اور ہری پور میں 22 مویشی لمپی اسکن سے ہلاک ہوئے جبکہ لکی مروت میں لمپی اسکن سے 30 مویشی ہلاک ہوئے۔

ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق لمپی اسکن سے متعلق ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 924 مویشی لمپی اسکن سے متاثر ہوئے۔

صوبے میں لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد 9 ہزار 189 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ لائیواسٹاک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جنوبی اضلاع لمپی اسکن سے زیادہ متاثر ہیں، صوبے میں ایک لاکھ 42 ہزار مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.