a v hookup on xbox 360 emily willis hookup knoxville hookups boyne tannum hookup rules dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ کے الیکشن،گورنر کےاختیارات کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ آج ہی کرینگے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے الیکشن اور گورنر کے اختیارات کے خلاف درخواستوں پر سماعت 12 بجے تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا فیصلہ آج ہی کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف اور حکومت پنجاب کے وکیل  12 بجے ہدایات لے کر پیش ہوں اور عدالت کی معاونت کریں۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ وکلاء ہماری معاونت کرتے ہوئے بتائیں کہ اگر ہم اجلاس دوبارہ 16 اپریل پر لے جائیں اور پولنگ دوبارہ ہو تو بحران سے کیسے بچا جاسکتا ہے، ایسی صورت میں پولنگ وہی پریزائڈنگ افسر کرائے گا جس نے 16 تاریخ کو کرائی تھی۔

وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے پولنگ کو بھی چیلنج کیا ہے،لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن ڈپٹی اسپیکر ہی کرائے گا، اس پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔

عدالت میں کیس کی سماعت دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.