casusl hookup review best place for discreet hookups married connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup bbw hookups app emily willis hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف بی آر: رواں برس 6 ہزار ارب روپے ٹیکس کی وصولی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 6 ہزار ارب روپے کا ٹیکس حاصل کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال انکم ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 205 ارب اکھٹے کیے گئے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 773 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس (ایل ٹی او) کراچی نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مزید بتایا ہے کہ رواں مالی سال کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1007 ارب روپے اکٹھے ہوئے ہیں۔

ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں مالی سال ریفنڈز کی مد میں 305 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.