بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بالائی سندھ، جنوبی پنجاب میں آج شدید گرمی ہوگی

آج بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجو داڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جیکب آباد، سبی، نوکنڈی، لاڑکانہ، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور خیرپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم رہے گا، اس دوران درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوسری جانب گرمی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.