بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں ،پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق بجٹ کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہاہے، ایک ماہ میں پیٹرول 9روپے 77پیسے  اور ڈیزل 5روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد  پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

نئی بجٹ کے بعد مہنگاپیٹرولیم مصنوعات کو پر لگ گئے ، جس ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے،بجٹ کے بعد پیٹرول کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 54پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ 39پیسے اضافہ کیا  گیاہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی  ایک روپے 27پیسے فی لیٹر بڑھا دیے گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.