بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پسنی میں دہشت گردوں کا حملہ، کیپٹن اور سپاہی شہید

File photo

کوئٹہ: پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب دہشت گردوں نے آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کر کے دو جوانوں کو شہید کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں کیپٹن وفان مسعود اور سپاہی بابر زمان نے جام شہادت نوش کیا۔ پسنی کے قریب خدانخش بازار کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوثاژ نہیں ہونے دیں گے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

You might also like

Comments are closed.