بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستا ن کو T20سیریز میں بڑا دھچکا، حسن علی پہلے میچ سے آؤٹ

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر حسن علی آج سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ، وہ بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیئے کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

حسن علی کو احتیاطََ 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔

میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.