ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

پولو ٹیم کے تمام قیمتی گھوڑے مبینہ طور پر لاپتا ہوگئے

پولو ٹیم کے تمام قیمتی گھوڑے دیوسائی سے مبینہ طور پر لاپتا ہوگئے۔

صدر پولو ایسوسی ایشن رانا فاروق کا کہنا ہے کہ ہمارے درجن کے قریب گھوڑے لاپتا ہیں۔

رانا فاروق نے کہا کہ قیمتی گھوڑے لاپتا ہونے کی وجہ اچانک ہونے والی برف باری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولو میچ کے ایک گھوڑے کی قیمت 10 لاکھ سے 25 لاکھ تک ہوتی ہے۔

رانا فاروق کا کہنا تھا کہ گھوڑوں کو اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا گیا مگر کامیابی نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، اعلیٰ حکام اور ریسکیو ادارے گھوڑوں کی تلاش میں مدد کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.