فیفا ورلڈکپ 2022 میں گروپ سی میں میکسیکو کے گول کیپر گوئلیرمو اوچھاؤ نے پولش کپتان رابرٹ لیوینڈوسکی کا پنالٹی اسٹروک روک کر پولینڈ کو جیت سے محروم کردیا۔
قطر کے 974 نامی اس منفرد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ہائی وولٹیج مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
پورے میچ کے دوران یورپی ٹیم پولینڈ میکسیکو پر حاوی رہی، تاہم میکسکیو کے دفاع نے اسے گول کا مزہ نہ چھکنے دیا۔
میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا جس کے ساتھ ہی دوسرے ہاف میں بھی کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی تھی۔
توقع کے عین مطابق دونوں ٹیموں نے اس ہاف کے دوران ایک دوسرے کے گول پر پے درپے حملے کیے لیکن ان میں کسی کو کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب میکسیکن کھلاڑی کے فاؤل کی وجہ سے پولینڈ کو پنالٹی اسٹروک دیا گیا۔
پولش کپتان رابرٹ لیوینڈوسکی نے اس اسٹروک کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا، لیکن میکسیکن کپتان کی پھرتی نے انہیں ایسا نہ کرنے دیا۔
اسٹیڈیم میں نم آنکھیں لیے میکسیکن فینز اس وقت جھوم اٹھے جب گوئلیرمو اوچھاؤ نے پنالٹی اسٹروک روک لیا۔
میچ کا اختتام بھی 0-0 کے اسکور کے ساتھ ہوا اور میکسیک گول کیپر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسی گروپ کے پہلے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔
Comments are closed.