ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، ہمیں پوری امید ہے کہ ہم لاہور قلندرز کو ہرا سکتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کے میچ کے بعد ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو بریک درکار تھی، 5 میچز 14 دن میں بیک ٹو بیک کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دماغی طور پر تازہ دم ہونے اور کرکٹ اسکلز کے لیے بریک ضروری تھی۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنی اسٹرینتھ پر فوکس کر رہے ہیں جہاں ہم اچھا کر رہے ہیں اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا بھی مومنٹم اچھا جا رہا ہے اس مومنٹم کو ختم کرنے کے لیے ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے بولرز بڑے اچھے اور میچ ونرز ہیں ان کی شہرت پوری دنیا میں ہے۔
ملتان سلطانز کے کوچ نے کہا کہ جب آپ اچھی بولنگ کے خلاف کھیل رہے ہوں تو آپ کو یقین کے ساتھ ان سے اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی دنیا کے بڑے اچھے بیٹرز ہیں جن میں رائیلی روسو، ڈیوڈ ملر اور محمد رضوان شامل ہیں۔
نوجوان فاسٹ بولر احسان اللّٰہ سے متعلق بات کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ پیس اور اسکلز کی وجہ سے کامیاب ہیں۔ احسان اللّٰہ کا پاکستان کے لیے بڑا روشن مستقبل ہے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ کوچز اور کھلاڑی ایک دوسرے کو متحرک رکھنے کے لیے ہنسی مزاق اور شرارتیں کرتے ہیں۔
Comments are closed.